(COVID-19) کورونا وائرس بیماری

Coronavirus disease (COVID-19)

کورونا وائرس بیماری


یہ ایک نئی بیماری ھے جو سن ۲۰۱۹ میں دریافت ھوئی اور انسانوں میں اس کی پہلے سے شناخت نہیں کی گئ
کورونا وائرس زونوٹک ھے، جسکا مطلب ھے کہ اس بیماری کا تبادلہ جانوروں اور انسانوں کے درمیان ھوتا ھے



پھیلاو کے ذرائع


کرونا وائرس عام طور پر ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ھوتا ھے اور یہ اس وقت پھیلتا ھے جب کوئی ایک
دوسرے کے قریب ھو اور جب کوئی کھانستا یا چھینک لیتا ھے تو اسکی وجہ سے وہ ریسپائریٹری ڈراپلیٹس متاثرہ شخص سے صحت مند انسان پر پڑتے ھیں اور اس سے صحت مند انسان بھی متاثر ھو سکتا ھے




علامات

متاثرہ شخص میں پائی جانے والی عام علامات مندرجہ ذیل ھیں
بخار
کھانسی
سانس لینے میں دشواری ھونا
 سانس میں کمی

شدید حالات میں، اسکا اثر سبب بن سکتا ھے

نمونیہ کا
بڑے پیمانے پر شدید ریسپائریٹری سنڈروم
گردے کا ناکارہ ھو جانا
اور حتی کہ موت




حفاظت کے لیے اقدامات

باقاعدگی سے صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں (خاص طور پر جب آپ عوامی مقام میں ھوں، ناک کو ہاتھ لگانے کے بعد،  کھانسی لینے کے بعد اور چھینکنے کے بعد
اگر صابن اور پانی آسانی سے دستیاب نہ ھو تو سینی ٹائزر کا استعمال کریں جو کم سے کم  60% الکوحل پر برقرار ھو
جب کھانسیں اور چھینکیں تو اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپ لیں
بغیر ہاتھ دھوئے اپنی آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے پرہیز کریں
متاثرہ شخص کے پاس جانے سے پرہیز کریں





Comments

Popular posts from this blog